مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اور ظالمانہ فوجی محاصرے کے چار سال مکمل ہونے پر کل یوم استحصا ل منایا جائے گا

جمعرات 3 اگست 2023 23:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2023ء) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے غیر قانونی اور ظالمانہ فوجی محاصرے کے چار سال مکمل ہونے پر ۔مورخہ 5 ،اگست 2023 کو بطور "یوم استحصال" منایا جائے گا۔ جس کے تحت صبح 9 بجے کشمیریوں کی حمایت اور غیر قانونی بھارتی فوجی محاصرے کے خلاف ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور پاکستان اور کشمیر کے پرچم بھی نمایاں جگہوں پر ایک ساتھ لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جب کہ اس دن کی مناسبت سے کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف تمام اضلاع میں عوامی اجتماعات ، ریلیز ، واک ، سیمینارز ، تصاویر کی نمائش اور آگاہی کے دیگر پروگرامز کا اہتمام بھی کیا جائے گا جن میں کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز، علاقہ معززین اور دیگر خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ اس موقع پر بھارتی غاصب فوجیوں کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے دنیا کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے تمام بڑے شہروں میں ڈیجیٹل اسکرینز آویزاں کرکے ہندوستان کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی ڈاکومنٹریز بھی دکھائی جائیں گی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں