کراچی، 2 موٹرسائیکلیں چوری،3 ملزمان گرفتار

مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار اور سہراب گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی

ہفتہ 22 فروری 2020 16:08

کراچی، 2 موٹرسائیکلیں چوری،3 ملزمان گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) کراچی کے علاقوں شادمان ٹائون اور لیاقت آباد سے 2 موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں، سی سی ٹی وی میں ملزمان باآسانی چوری کرتے فرار ہوتے نظر آرہے ہیں، جبکہ دیگر مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار اور سہراب گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شاد مان اور لیاقت آباد میں موٹرسائیکل چوری کی سی سی ٹی وی جیو نیوز کو موصول ہوئی ہیں جس کے مطابق لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب دن دھاڑے چور موٹرسائیکل کا معائنہ کرتا ہے، پہلے جیب سے چابی ڈھونڈنے کی اداکاری کرتا ہے اور پھر موٹر سائیکل لے کر فرار ہوجاتا ہے۔

شاد مان میں بھی 20فروری کو گھر کے باہر موٹرسائیکل چوری کی گئی ، سی سی ٹی وی میں موٹرسائیکل سوار ملزم پہلے گلی کا معائنہ کرتا ہے پھر موٹڑ سائیکل کا لاک توڑ کر باآسانی اسے لے کر فرار ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تیموریہ میں شادی ہال کے باہر آتش بازی کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتارکرکے آتش بازی کے سامان سمیت گرفتار کرلیا۔ملزم اپنے بھائی کی شادی پر آتش بازی کررہا تھا، ملزم کے خلاف آتش گیر مادہ، غفلت برتنے، نقصان پہنچانے اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تھانہ شاہراہ نورجہاں کے حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان کو اسلحہ، منشیات اور لوٹا ہوا سامان سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت ریحان اور طاہر کے نام سے ہوئی ہے۔مائی کلاچی روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق ہوگیا، جبکہ سہراب گوٹھ پر پنجاب بس اڈے کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہوگیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں