ضلع ویسٹ سے بلدیاتی الیکشن کا اچھا رزلٹ نکال کر گفٹ دینگے۔ عرفان خان نیازی

جمعرات 21 جنوری 2021 17:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع ویسٹ کے جنرل سیکریٹری عرفان خان نیازی نے کہا ہے کہ ضلع ویسٹ میں آنے والے بلدیاتی الیکشن میں کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر سلمان خان کی نگرانی میں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو ان شا اللہ یہاں سے اچھا رزلٹ نکال کر گفٹ دینگے۔

(جاری ہے)

کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر سلمان خان کی کارکنوں سے محنت و محبت رنگ لائے گی۔ ضلع ویسٹ کے ہر یوسی سے مسلم لیگ (ن)کا امیدوار کھڑا کرینگے اور کامیابی حاصل کریں گے۔ عرفان نیازی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے کارکنان بلدیاتی الیکشن کی تیاری شروع کردیں اور آنے والا وقت مسلم لیگ کا ہوگا۔ کراچی کے عوام کو خوشحالی اور ان کے مسائل کا حل مسلم لیگ ہی دے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں