عامر خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ،متحدہ قومی موومنٹ میں شامل نہیں ہورہا ،آفاق احمد
اس شہر کے نام پر کوئی سیاسی مفاہمت تو کر سکتے ہیں لیکن پارٹی کے الحاق کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ محسود قبیلے کے شخص کے کراچی سے منتخب ہونے سے یہ دعویٰ غلط ثابت ہوگیا کہ یہ شہر ہمارا ہے،عمران خان سسٹم کو لیکر نہیں چل سکتے،پریس کانفرنس
جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:05
(جاری ہے)
آفاق احمد نے کہا کہ اخبارات میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ میری عامر خان کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے ۔
اس حوالے سے پوری کہانیاں لکھ دی گئی ہیں ۔یہ اسٹوری میں پلانٹ کی گئی تھی ۔میر ی عامر خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے ۔بنا تصدیق کے خبریں چلا دی جاتی ہیں اور بریکنگ نیوز چلائی جاتی ہیں ۔کم سے کم کسی بھی خبر کو چلانے سے پہلے تصدیق کرلینی چاہیے ۔صحافت کی ذمہ داری کو برباد کیا جا رہا ہے ۔اپ کسی کے آلہ کار بن کر کسی کا مقصد پورا کرتے ہیں تو یاد رہے یہ صحافت کی توہین ہے ۔بلیک میلنگ کا انداز صحافت کے ساتھ زیادتی ہے ۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ رویہ انتہائی افسوس ناک ہے ۔۔عامر خان چھوٹے بھائی ہیں ۔مختلف تقریبات میں تمام افراد سے ملاقات ہوتی ہے لیکن کبھی سیاست پر بات نہیں ہوئی ۔میرے اپنے نظریات ہیں میری اپنی سوچ ہے ۔میں بالکل شہر میں مفاہمت اور بھائی چارگی کی فضا چاہتاہوں ۔میں نے کبھی الطاف حسین سے مہاجر نام پر مفاہمت نہیں کی کیا یہ اس سے بڑے نام ہیں ۔ہم اس شہر کے نام پر کوئی سیاسی مفاہمت کر سکتے ہیں لیکن پارٹی کے الحاق کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔متحدہ قومی موومنٹ مہاجر قومی موومنٹ سے نکلی ہوئی جماعت ہے ۔متحدہ قومی موومنٹ سے لوگ آسکتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ فاروق ستار نے کچھ روز قبل انٹرپارٹی الیکشن اور نئی پارٹی کے حوالے سے جو باتیں کی ہیںان سے کارکنوں میں مایوسی پائی جاتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ محسود قبیلے سے تعلق رکھنے والا شخص کراچی سے منتخب ہو کر اسمبلی میں چلاگیا اس کو کس نے ووٹ ڈالا ہے ۔اس شہر سے مہاجر عوام کا یہ دعویٰ کہ شہر ہمارا غلط ثابت ہوگیا ہے ۔محسود قبیلے کے علاقے میں جائیں تو آپ کسی محسود کے بغیر کسی گلی میں بھی نہیں جاسکتے ہیں ۔الطاف حسین کے غلط اقدام کی وجہ سے کراچی کے ایسے انتخابی نتائج آرہے ہیں ۔متحدہ قومی موومنٹ نے جو چار سیٹیں جیتی ہیں وہ جیتی نہیں دی گئی ہیں ۔چار سیٹیں بھی آپ نے اپنی صلاحیت سے نہیں جیتیں بلکہ دی گئی ہیں ۔ا ن نتائج پر احتجاج کرنے کی بجائے آپ حکومت میں جاکر بیٹھ گئے ۔پھر میرے بارے میں کہتے ہیں کہ آفاق احمد متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہورہا ہے ۔آفاق احمد نے کہا کہ مارٹن کواٹرز کی زمین آغا خان کو دی جائے گی اور اس پر متحدہ نے اپنی قیمت وصول کی ہے ۔میں نے ہر بار پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ شہر ہمارے ہاتھ سے ریت کی طرح نکل رہا ہے ۔وسیم اختر کے پاس کیا اختیارات ہیں سب کو معلوم ہے ۔افسوس کی بات ہے جو لوگ اسمبلی میں بیٹھے ہیں کیا انہوں نے کوئی آواز اٹھائی ۔اگلے اتوار پھر الیکشن ہیں اوریہ عوام کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارے پاس بڑے بڑے لوگ آرہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں آفاق احمد نے کہا کہ کرپٹ افسران کے خلاف بالکل تحقیقات ہونی چاہئیں۔یہ میرا خدشہ ہے کہ عمران خان بھی اس سسٹم کو لے کر زیادہ نہیں چل سکتے ۔خطرناک بات یہ ہے کہ ئیہ لوگ پورے سسٹم کو ہی فیل ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار