پی پی کے اجلاس میں خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، قائم علی شاہ اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی

اجلاس میں 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا،کارکنوں کی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت

بدھ 12 دسمبر 2018 22:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) اپوزیشن رہنماں کی گرفتاریوں پر پیپلز پارٹی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی، بلاول بھٹوکی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن رہنماوں کی گرفتاریوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت سینئر رہنماوں کا اہم اجلاس بلایا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔پی پی اجلاس میں خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، قائم علی شاہ اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔پیپلز پارٹی کے اجلاس میں اپوزیشن رہنماں نے گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا، اجلاس میں 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر پورے ملک سے کارکنان کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں