معدنیات ، قدرتی وسائل سے مالا مال سندھ سے وفاقی حکومت سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنا بند کر ے، سلمان عبداللہ مراد

70 فیصد گیس ذرخائر والے صوبے میں کئی روز سے بند گیس نے ترقی کے پہیے کو جام کر دیا ہے ٹرانسپورٹ، صنعتکار ،عام آدمی، غرض کہ ہر شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کیا گیا، چیئرمین ضلع کونسل کراچی پیپلز پارٹی جمہوریت کی بقاء کے لئے مفاہمت اور اخلاص پر یقین رکھتی ہے ہماری اس پالیسی کو کمزوری سمجھنے والے یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لے کہ عام آدمی کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند نہیں ہوا تو ہم عوام کے شانہ بشانہ ہونگے، نئی عمارت کے افتتاح پر گفتگو

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ معدنیات اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ سندھ سے وفاقی حکومت سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنا بند کرے 70 فیصد گیس ذرخائر والے صوبے میں کئی روز سے بند گیس نے ترقی کے پہیے کو جام کر دیا ہے ٹرانسپورٹ، صنعتکار ،عام آدمی، غرض کہ ہر شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کیا گیا اسکو واقعی تبدیلی کہہ سکتے ہیں بقول وفاقی حکومت کہ ہر شعبے میں خرابی ہے بجائے اس خامی کو کنٹرول کرنے کہ مزید غلطیاں کر کے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے پیپلز پارٹی جمہوریت کی بقاء کے لئے مفاہمت اور اخلاص پر یقین رکھتی ہے ہماری اس پالیسی کو کمزوری سمجھنے والے یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لے کہ عام آدمی کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند نہیں ہوا تو ہم عوام کے شانہ بشانہ ہونگے۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ اپنے انقلابی پروگرام کی بدولت لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے فعل ہے ہم اُن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہر شعبے میں جدت لا رہے ہیں جو ادارے ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں وہاں سے بھی روابط کے ذریعے اہلیان کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں اور جو ضلع کونسل کے محکمے ہیں وہ عوامی خدمت کے لئے شب روز فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں اپنے ذمے ہر امور کو ترجیحی بنیاد پر حل کر رہے ہیں عوام سے لیکر ملازمین سب کو سہولیات دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل کے مرکزی آفس میں نئے تعمیر ہونے والی عمارت کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن،ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل ،افسر مالیات خان محمد ملک ،ڈائریکٹر ایڈمن شریف شیخ بلوچ اراکین کونسل حاجی منظور ، میر عباس ٹالپور ،ابو بکر میمن دیگر افسران وعملہ بھی موجود تھے چئیرمین نے اس موقع پر مزید کہا کہ میرا یہ یقین کامل ہے کہ جب انسان میں کچھ کرنے کی لگن ہو تو مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد کامیابی ضرور ملتی ہے کاموں کا آغاز نیک نیتی سے کیا تھا ان کے ثمرات نظر آرہے ہیں جن سے اہلیان مستفید ہورہے ہیں انشاء اللہ روزانہ کی بنیاد پر فرق محسوس ہوگا ہم نے جس راستے کا انتخاب کیا تھا اس پر ثابت قدمی سے جمے رہے حالانکہ مخالفین نے غیر مناسب رویہ اختیار کیا لیکن ہم نے خاموشی اختیار کیں جو ہماری سیاسی تربیت کا حصہ ہے اللہ پاک ہر میدان میں سرخرو کررہے ہیں یہی ہماری کامیابی کی دلیل ہے ترقی کے اس سفر کو چئیرمین بلاول بھٹو زرادری کی سرپرستی میں جاری رکھے گئے جو نظریہ قوم کی بہتری کے لئے انہوں نے دیا ہے ایسا کسی بھی جماعت نے نہیں دیا ہم ان کے ادنیٰ سے کارکن ہے اپنے لوگوں کے بہتری کے لئے ہر سطع پر کاموں کو جاری رکھے گئے بہت جلد نئے اسکیمز کا آغاز کیا جارہا ہے جس سے عوامی مسائل میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی اہلیان کے مشکلات کو ختم کرتک سکون سے نہیں بیٹھے گیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں