سندھ حکومت کا نمبر پلیٹس گھروں پر پہنچانے پر غور

گاڑیوں کی 17 ہزار نمبر پلیٹ تین سال سے پڑی ہیں، لوگ اٹھانے کوتیارنہیں،سیکرٹری ایکسائز

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) سندھ حکومت نے تین سال سے تیار گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں شہریوں کو ان کے گھر پر پہنچانے پر غور شروع کردیا ہے۔ گھر پر نمبر پلیٹ پہچانے کے چارجز لیے جائیں گے۔سیکریٹری ایکسائز عبدالحلیم شیخ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی 17 ہزار نمبر پلیٹ تین سال سے پڑی ہیں، لوگ اٹھانے کوتیارنہیں۔

(جاری ہے)

سیکریٹری ایکسائز کا کہنا ہے کہ 2020 میں اس پر کام شروع کیا جائے گا، یہ فیصلہ 17 ہزار نمبر پلیٹ نہ اٹھانیوالیشہریوں کی وجہ سے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑیاں صوبے میں چل رہی ہیں، جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف محکمہ ہر چھ ماہ بعد مہم چلاتا ہے، کراچی میں جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے۔عبدالحلیم شیخ نے کہا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف محکمہ اور ٹریفک پولیس کارروائی کررہی ہے، گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹ لگانا غیرقانونی عمل ہے، ایسا کرنے والوں کے خلاف چالان کیا جائے گا اور انہیں جیل بھی بھیجا جاسکتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں