پیپلز پیرا میڈیکل کوپیپلزپارٹی کی ذیلی تنظیم کا درجہ دیا جائے ،امیر حسین شاہ

بلاول بھٹو بے نظیر بھٹوکاا وعدہ پورا کریں ،مرکزی صدر کا جناح اسپتال میں اجلاس سے خطاب

بدھ 13 نومبر 2019 20:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کو پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیم کا درجہ دیں۔یہ مطالبہ پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے مرکزی صدر امیر حسین شاہ کی قیادت میںجناح ہسپتال میں ہونیوالے پیرا میڈیکس کے اہم اجلاس کے دوران کیا گیا۔

اجلاس میں پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف پاکستان کے ذمہ دار ان قیوم مروت، احسان علی جتوئی،اسد سامٹیو ،عطا محی الدین ،اعظم شاہ ،مشتاق ناریجو ، شفیق اعوان ، مصطفیٰ ملاح ،لیاقت مستوئی ، سلمان خان ،سید شاہزیب ،شاہزیب خان، غوث علی شاہ ، مرتضیٰ حیدری ،مرید دستی و سندھ و کراچی کے ڈسٹرکٹ یونٹس کے عہدیداروں وکارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تنظیم سازی کے علاوہ ذمہ داران نے درپیش مسائل کے حل کیلئے مشورے بھی دیئے اور اجتماعی طور پر قرارداد پیش کی گئی قرارداد میںکہا گیا کہ پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کو پارٹی کی ذیلی تنظیم کا درجہ دیکر محترمہ بی بی شہید رانی کا وعدہ پورا کیا جائے اور کارکنان کو اطمینان دلایا جائے تا کہ کارکنان و ورکرز کو درپیش الجھن سے نکالا جا سکی. اجلاس میں نئے کارکنان کی آمد کا خیر مقدم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں تنظیم کا اسٹرکچر مزید مظبوط کرنے پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے سید امیر حسین شاہ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیااور قیادت کے ہر فیصلے کو دل سے تسلیم کرنے کا یقین دلایا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں