ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

صوبے بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال بالخصوص پاکستان بمقابلہ سری لنکا کرکٹ سیریز کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) ہیڈ کوارٹر زپاکستان رینجرز (سندھ)میں ایک اعلی سطح کا اجلاس ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پولیس،رینجرزاور حساس اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال بالخصوص پاکستان بمقابلہ سری لنکا کرکٹ سیریز کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل مرتب کیاگیا جس کے تحت اس کرکٹ سیریز کے کامیاب انعقاد کے لیے پاکستان رینجرز (سندھ)اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے فول پروف سیکیورٹی کے فرائض مشترکہ طورپر سر انجام دیں گے۔اس موقع پر اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا کہ عوام الناس کسی بھی شر پسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوشگوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار، رینجرز ہیلپ لائن 1101پر، رینجرز مدد گار واٹس ایپ نمبر 03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں