ً بھارت ایک طرف تو دنیا بھر میں اپنی جمہوریت کا جو ڈھونگ رچاتا پھرتا ہے، دردانہ صدیقی

اتوار 26 جنوری 2020 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2020ء) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت ایک طرف تو دنیا بھر میں اپنی جمہوریت کا جو ڈھونگ رچاتا پھرتا ہے، جبکہ دوسری طرف کشمیر پر جابرانہ تسلط کرکے لاکھوں انسانوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیریوں کے یومِ سیاہ نے بھارت کے مکروہ چہرے سے نقاب نوچ ڈالاہے، دنیا کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ اور کشمیریوں کے یومِ سیاہ کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ظلم و ستم کے تمام حربے آزما چکا، ہزاروں کشمیریوں کو شہید، زخمی و گرفتار جبکہ ماؤں بہنوں کی عصمتیں تار تار کیں،مگر کشمیری اب بھی پوری طرح جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے سرشار جدوجہد آزادی میں مگن ہیں، بھارت اب مزید اپنا جابرانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا، اللہ کی تائید سے آزادی کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور افواجِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ہماری شہہ رگ کو دشمن کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں