پاکستان رینجرز اور پولیس کی انٹیلی جنس معلومات پر مشترکہ کارروائی ،2ملزمان گرفتار

ملزمان کا ابتدائی تفتیش میں ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کااعتراف

پیر 26 اکتوبر 2020 23:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملیر کے علاقے محبت نگر میں 2 ملزمان محمد صدیق اور عیسیٰ کو گرفتار کر لیا۔اطلاع کے مطابق 2مسلح موٹر سائیکل سوار محبت نگر میں 30سالہ نوجوان راجہ پر آتشی اسلحہ سے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا جوکہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے قتل کے محرکات کا جائزہ لیتے ہو ئے تکنیکی ثبوت اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرداؤد بروہی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث دونوں ملزمان کوگرفتارکر لیا۔ جوکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو لوٹنے، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے ساتھ ساتھ نوجوان کو قتل کرنے میں بھی ملوث ہیں ملزمان سے استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ مورخہ 03اگست 2020 کو ملزمان نے 30 سالہ نوجوان راجہ محمد کی ٹارگٹ کلنگ گینگ وار سے تعلق رکھنے والے منشیات فروش گروہ کے کہنے پر کی تھی۔ ملزمان کو قانونی کاروائی کیلئے اسلحہ ایمونیشن سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں