پ* کرپٹ ٹولہ کچھ بھی کر لے ان کو این آر او نہیں ملے گا،خرم شیرزمان

اتوار 29 نومبر 2020 19:30

?کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سند ھ اسمبلی خرم شیر زمان نے انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والا کرپٹ ٹولہ کچھ بھی کر لے ان کو این آر او نہیں ملے گا۔یہاں اپنے اپنے ڈیڈی کو بچانے کے لئے بلاول اور مریم نکل چکے ہیں۔پی ڈی ایم والے حد سے زیادہ آگے جا رہے ہیں۔

ڈی ایم کا مقصد جلسے جلوسوں کے ذریعے ملک میں کرونا کو پھیلانا ہے۔عمران خان کی مقبولیت سے پی ڈی ایم پریشان ہے۔ملتان میں پیپلز ہارٹی کے ممبران اسمبلی اور وزرائ افراتفری پھیلا رہے ہیں۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری کراچی و رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی،صدر شعبہ خواتین کراچی فضہ ذیشان، پی ٹی آئی رہنما ارسلان فیصل مرزا، صدام کنبھر اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ملتان کے جلسے پر سندھ کی عوام کے ٹیکس کا پیسہ خرچ کیا جا ریا ہے۔گلگت میں پی ڈی ایم کو تاریخی ہار کا سامنا ہوا۔مریم نواز بلاول اور مولانا فضل الرحمن کرونا کو پھیلانے میں لگے ہوئے ہیں۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ فرزند زرداری نے اپنی بہن کی منگنی میں کرونا ایس او پی کو فالو کروایا اورمنگنی میں آنے والوں کو کرونا ٹیسٹ لازم کروایا گیا۔

بلاول ہاؤس میں کرونا داخل نا ہو اس کے لئے اقدامار کیے گئے مگر عوام کی ان کو فکر نہیں۔ان کی کوشش ہے ہاکستان کی معیشت کو تباہ کیا جائے اور ان کو حکومت مل جائے۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام صنعتکار عمران خان کے اقدامات کی تائید کرتے ہیں۔پاکستان میں پچھلے تین ماہ میں بیرونی قرضہ نہیں لیا گیا۔عمران خان نے اس ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہے۔

صوبہ سندھ کے وزیر ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسوں کی تیاریاں کر رہے ہیں۔سندھ میں اسپتالوں میں ادویات موحود نہیں اور وزیر صحت لاپتہ ہیں۔وزیر تعلیم کی جانب سے ملتان میں شرپسندی کی تشہیر کی گئی۔گلگت بلتستان کے بعد اب سندھ کا پیسہ اور وسائل ملتان میں استعمال کیا جا رہا ہے۔سندھ کے اسکولوں میں تعلیم کے بجائے بھینسوں کے باڑے کھلے ہوئے ہیں۔امن و امان کی صوررحال سندھ میں ابتر ہو چکے ہیں۔خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھاکہ انشائ اللہ بہت جلد سندھ کی عوام کو اس کرپٹ سندھ حکومت سے چھٹکارا دلوائیں گے۔ سندھ کی ترقی اور سندھ کی عوام کی خوشحالی تحریک انصاف ہی ممکن بنا سکتی ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں