وزیر اعظم کا امریکہ کو فوجی اڈے نہ دینے کا فیصلہ جرتمندانہ اور ملک کے عوام کی ترجمانی ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کا کردار تاریخی ہے آئندہ بھی افغان امن کیلئے جدوجہد جاری رہنا چاہیے،ثروت اعجاز قادری

بدھ 23 جون 2021 00:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امریکہ 20سالوں میں افغانستان میں رہ کر کچھ نہیں کرسکا اور آئندہ بھی کچھ نہیں کرسکے گا،وزیر اعظم کا امریکہ کو فوجی اڈے نہ دینے کا فیصلہ جرتمندانہ اور ملک کے عوام کی ترجمانی ہے،امریکہ پاکستان کو افغان جنگ میں جھونکناچاہتا ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا،پاکستان کے عوام اور حکومت افغانستان میں عوامی طاقت سے آنیوالی ہر حکومت کو قبول کرینگے،افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کا کردار تاریخی ہے آئندہ بھی افغان امن کیلئے جدوجہد جاری رہنا چاہیے،امریکہ خطے میں اپنے پاں جمانے کیلئے ہاتھ پاں چلارہا ہے،بھارت دہشتگرد ملک ہے جو خطے میں دہشتگردی کو فروغ دیتا ہے،مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلم نسل کشی مودی حکومت کی مذہبی جنونیت کھلی دہشتگردی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ افغان امن خطے میں خوشحالی کی ترقی سے جوڑا ہے،انہوں کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کو حق خود ارادیت دلانا ہوگی،دنیا میں پائیدار امن کیلئے ضروری ہے مظلوموں کو انصاف اور ظالم وجابر کو قانون کے تحت انجام تک پہنچایا جائے،عالمی برادری خاموشی رہنے کی بجائے انصاف کیلئے کردار ادا کرئے،مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں ظلم وجبر بند کرانے اور مظلوموں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے کام کیا جائے،پاکستان خود مختار ریاست ہے کسی بیرونی مداخلت کو کسی طور بھی برداشت نہیں کیا جائیگا،پاکستان نے پہلے ہی افغان جنگ میں بہت نقصان برادشت کیا اب ایسے فیصلے کئے جائیں ہم کسی کی جنگ کا حصہ نہ بنیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں