وزیراعظم شہباز شریف کادورہ کراچی،خصوصی طیارے کے ذریعے وفد کے ہمراہ پہنچے

جمعہ 20 مئی 2022 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف جمعہ کوایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے وفد کے ہمراہ کراچی کے دورے پر پہنچے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے ہمراہ حکومتی وفد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ معاون خصوصی سید فہد حسین شامل تھے ۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے بیرون ملک دورے کے سبب صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن اور سید ناصر حسین شاہ نے وزیراعظم کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں