چیئرمین لیاقت آبا ٹائون فراز حسیب سے یوسی نمبر۔ 4ابن سینا کی محلہ کمیٹی کی ملاقات ،صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کرنے کی استدعا

منگل 19 مارچ 2024 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) چیئرمین لیاقت آبا ٹائون فراز حسیب سے یوسی نمبر۔ 4ابن سینا کی محلہ کمیٹی نے ملاقات کی اورجامع مسجد طیبہ کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کرنے کی استدعا کی جبکہ علاقے کے دیگر مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وفد نے کہا کہ عوام کو چیئرمین لیاقت آباد ٹائون سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیئرمین لیاقت آباد ٹائون نے کہا کہ لیاقت آباد ٹائون کی تعمیر و ترقی کے نہ رکنے والے سفر کا آغاز ہو چکا ہے، ہم اپنے دستیاب وسائل کے ساتھ ٹائون کے مکینوں کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کیلئے سرگرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونین کمیٹی کی سطح پر مرحلہ وار صفائی مہم کا انعقاد، ٹائون کے اجڑے ہوئے پارکس پلے گرائونڈ اور گرین بیلٹس کی بحالی اور تزین و آرائش، اسکولوں میں تعلیم کے نظام کی اپ گریڈیشن، لائبریری کلچر کو پھر سے زندہ کرنا، طبی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر کوآرڈینٹر صغیراحمد انصاری، ڈائریکٹر انفارمیشن فہیم مصطفی، محلہ کمیٹی کے حسن علی خان، شہباز، محمد ریحان موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں