صنعتوں، سروسز سیکٹر کی ناقص کارکردگی، معاشی ترقی کی شرح گر کر ایک فیصد ہو گئی
زرعی شعبہ 5فیصد، انڈسٹریل 0.84اور سروسز سیکٹر 0.01فیصد پر رہا ،رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کی معاشی ترقی کی رپورٹ جاری
جمعہ 29 مارچ 2024 16:48
(جاری ہے)
ایس آئی ایف سی سیکریٹریٹ کے مطابق گرین کارپوریٹ لائیو سٹاک انیشی ایٹو نے برازیلین کمپنی سے مویشیوں کی 9 نسلوں کی درآمد کا معاہدہ کیا ہے۔
اس اقدام سے لائیو سٹاک سیکٹر میں بہتری آئے گی۔ اس حوالے سے 173مویشیوں کی پہلی کھیپ جمعرات کو سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔این اے سی کے 108ویں اجلاس میں پہلی سہ ماہی کی شرح نمو کو نظرثانی کے بعد 2.1سے بڑھا کر 2.5فیصد کردیا گیا۔ پاکستان کی آبادی سالانہ 2.6فیصد کی شرح سے بڑھ رہی۔ اس سے کم شرح نمو کا مطلب ملک میں غربت، بیروزگاری اور غذائیت کی کمی کے مسائل کا بڑھنا ہے۔حکومت نے رواں مالی سال میں 3.5 فیصد کی شرح نمو کا ہدف طے کیا ہے تاہم آئی ایم ایف کے مطابق حالیہ مالیاتی بحران کے باعث شرح نمو 2فیصد رہنے کی توقع ہے۔ نئے وزیر خزانہ نے اس ہفتے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے بھی پاکستان زرعی شعبہ پر توجہ کرکے معاشی ترقی حاصل کر سکتا ہے۔تاہم انہوں نے کہا تھا کہ 22فیصد کے انٹرسٹ ریٹ پر بزنس کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔ سٹیٹ بینک نے افراط زر کو قابو میں رکھنے کے لیے انٹرسٹ ریٹ پھر 22فیصد برقرار رکھا ہے۔ دوسری سہ ماہی میں زرعی شعبہ نے کاٹن ، جننگ اور لائیو سٹاک میں بہتر کارکردگی کی وجہ سے 5 فیصد کی شرح نمو کے ذریعہ ملک کی معیشت کو سہار ا دیا ہے۔ اس سہ ماہی میں اہم فصلوں کی پیدوار میں 8.12فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ گندم کی پیداوار میں 6.7 فیصد اضافہ ہوا۔تاہم گنے کی فصل کی پیداوار منفی میں رہی اور اس میں 10.7فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اہم فصلوں کے علاوہ دیگر فصلوں کی پیداوار میں بھی معمولی 0.34فیصد کی کمی ہوئی ۔ کپاس جننگ اور اس کے کئی دیگر اجزا کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑا اضافہ ہوا۔ یہ اضافہ 53.6فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اس سال کاٹن کی فصل کی پیداوار بہت بہتر ہوگئی ہے۔مائننگ اور کھدائی کی انڈسٹری کی ترقی 4.17فیصد رہی۔ اس دوران گیس کی پیداوار میں 5 فیصد کمی، ماربل میں 40.13فیصد کمی، لائیم سٹون میں 20فیصد کمی دیکھی گئی۔ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں لارج سکیل مینو فیکچرنگ کی پیداوار میں معمول کا 0.5فیصد اضافہ دیکھا گیا۔پبلک ایڈمنسٹریشن اور انشورنش انڈسٹری کی ترقی بھی 16.2فیصد منفی میں رہی۔ ایجوکیشن سیکٹر میں ترقی کی شرح ایک فیصد کے قریب رہی۔ ہیومن ہلیتھ اور سوشل ورک کی انڈسٹری میں منفی رجحان رہا اور اس میں بھی منفی 2.5 فیصد کا زوال دیکھا گیا۔ نجی سروسز کی شرح نمو 3.63فیصد پر رہی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سویرا علی نے میڈم نورجہاں کے گیتوں پر پرفارمنس کے دوران سماں باندھ دیا
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
وزیراعلیٰ سندھ نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا
ٴْسیاسی عزائم نہیں رکھتے ، عوام اہلسنّت میں بیداری پیداکررہے ہیں، محمدسلیم خان قادری ترابی
) کاٹی کے ممبران کے تعاون سے صنعتی علاقے کو صاف اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کیا جا سکتا ہے،سید امتیاز ..
!** سپورٹس ڈیسک**
ایک میڈیکل آفیسر روزانہ ٹنڈو الہیار کے خسرہ سے متاثرہ گاؤں کا دورہ کرے،وزیراعلی سندھ کی ہدایت
فاطمہ ثنا ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 سے باہر
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
غزہ سے متعلق احتجاج،جامعہ کراچی کا امریکی یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبہ سے اظہار یکجہتی
کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ، درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
کالی چائے کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال، درآمد کنندگان کیخلاف مقدمات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی