بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی مزمت کرتے ہیں

جمعہ 29 مارچ 2024 21:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) تاجر رہنماشاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ قابل مزمت ہے۔ عوام کی کمرٹوڑنے کے بجائے بجلی چوروں کو پکڑا جائے۔ بجلی مسلسل مہنگی کرنے سے عوام اور پیداواری شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ بجلی سستی کئے بغیر پیداوار اور برامدات میں خاطر خواہ اضافہ ناممکن ہے اس لئے اس جانب توجہ دی جائے۔

خسارہ پورا کرنے کے لئے بجلی مہنگی کرنے کے بجائے مگر اشرافیہ سے ٹیکس لیا جائے۔شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ پانچ سال سے بجلی کی فی کس کھپت مسلسل کم ہو رہی ہے جس کی وجہ سے شرح نمو بھی متاثر ہو رہی ہے۔ بجلی کی موجودہ قیمت برامدات پر مبنی ترقی کے راستہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

(جاری ہے)

ایک اندازے کے مطابق بجلی کی قیمت میں دس فیصد اضافہ سے اسکے استعمال میں تین فیصد کمی واقع ہوتی ہے ۔

مہنگی بجلی کی وجہ سے بہت سی صنعتیںاور لوگ توانائی کے حصول کے لئے گیس اورسولر سمیت دیگر زرائع استعمال کرنے لگے ہیں جس کی وجہ سے عوام پر کیسپٹی ادائیگیوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔شاہد رشیدبٹ نے کہا کہ بجلی کا شعبہ کھربوں روپے کے نقصانات کر رہا ہے جسکی وجہ سے بجلی مسلسل مہنگی کی جا رہی ہے مگر بجلی کی قیمت کم کرکے اشرافیہ کے ٹیکسوں سے خسارہ پورا کرنے کو توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

نجی شعبہ کے بجلی کے کارخانوں کو ادائیگیاں ڈالر سے منسلک کی گئی ہیں جسکی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی سے ادائیگیوں کا حجم بڑھ جاتا ہے جسے روپے سے منسلک کرنے پر غور کیا جائے۔جدید پاور پلانٹس کے بجائے سال خوردہ کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس فراہم کرنے کا سلسلہ بند کرنے سے بھی صورتحال پر کچھ مثبت اثر پڑ سکتا ہے۔ #

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں