رمضان المبارک میں خودکو غیر اسلامی وغیر اخلاقی حرکات سے بچایاجائے ، محمدسلیم خاں قادری

جمعہ 29 مارچ 2024 22:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر، مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہارکے چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں ایک بار پھر اپنے رحمتوں اور برکتوں والے مہینے کی ساعتیں عطاکی ہیں،ہم حضورنبی کریم حضرت محمدمصطفیٰ ﷺ کے غلام ہیں اور ہم پر لازم ہے کہ ہم اس ماہ مبارک کا احترام کریں اور اس مبارک مہینے کی برکتوں سے مالامال ہونے کی بھرپورکوششیں کریں ۔

خدائے بزرگ وبرترکے حضورعاجزی وانکساری کے ساتھ پیش ہوکر اپنے والدین ،عزیزواقارب، دوست احباب ،امت مسلمہ کی مغفرت وبخشش کے لئے دعاکریں، تحریک پاکستان میں شہید ہونے والے بیس لاکھ سے زیادہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے درجات کی بلندی اور آزادمملکت خدادادپاکستان کے استحکام ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی خصوصی دعاکریں ۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ماں باپ کی خدمت ،غریبوں، یتیموںاور لاچاروں کی مددکی جائے، قرآن کی تلاوت، نمازپنجگانہ کے ساتھ ساتھ تراویح اور تہجد کے نوافل کو یقینی بنایاجائے، غیر اسلامی وغیر اخلاقی حرکتوں سے بچاجائے، درگزر،برداشت اور معاف کردینے کو اپناشعاربنایاجائے، ہر شخص کو اپنامحاسبہ کرناچاہیئے۔

وہ اپنے ساتھیوں محمدشکیل قاسمی، ناصر حسین خاں، عبدالوحید یونس، صاحبزادہ محمدصادق قریشی ودیگر کے ہمراہ ماہ رمضان المبارک میں مختلف علاقوں کے دورے کے دوران حکومتی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کارکنان اہلسنّت حنفی بریلوی کے مختلف اجتماعات سے خطاب کررہے تھے، محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ ہمارے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہا،اہلسنّت حنفی بریلوی آبادیاں کچرے کے ڈھیروں میں چھپتی جارہی ہیں، نکاسیء آب کا پورانظام خراب ہوچکاہے، پینے کے پانی کی کسی کو فکر نہیں ہے، ہم کیاکریں کس کے پاس جائیں کس سے فریادکریں کوئی بھی اہلسنّت حنفی بریلوی عوام کی دادرسی کرنے والانہیں ہے، ایسی صورتحال میں نوجوانان اہلسنّت حنفی بریلوی کے جذبات کو کنٹرول کرنے کا فریضہ مرکزی میلادالائنس پاکستان انجام دے رہاہے، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان بنانے والوں کی اولادوں پر ظلم وجبر صرف اس لئے کیاجارہاہے کہ ہم تحریک پاکستان میں حصہ لینے والے اکابرین کی قربانیوں کو بھول جائیںمگر ہم اپنے قول وفعل سے ملک دشمن عناصر کی ہر سازش کو ناکام بنانے کا عزم کئے ہوئے ہیں، ہم ماہ رمضان المبارک میں متحرک ہوکر اہلسنّت حنفی بریلوی کے مسائل اپنے طورپر حل کرنے کی کوشش کریں گے، ہم تاجروں، دکانداروں اور روزمرہ استعمال اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوںسے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ ماہ رمضان المبارک میں اپنے منافع کی شرح میں کمی کرکے روزے داروں کی خدمت کا فریضہ انجام دیں، اللہ تعالیٰ ان کے کم منافع میں بے شمار برکتیں عطافرمائے گا، سرکاری اداروں میں موجوداہلسنّت حنفی بریلوی ملازمین عوام کے مسائل پر ازخود توجہ دے کر اپنے اللہ کوراضی کرنے کی کوشش کریں ۔

اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں