بچت بازاروں کے انعقاد سے غریب اور متوسط طبقے کی مالی مدد ہو جاتی ہے،بلال سلیم قادری

جمعہ 29 مارچ 2024 22:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) سفید پوش افراد کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کو معیوب سمجھتے ہیں اسی لیے پاکستان سنی تحریک کے فلائی ادارے اہلسنت خدمت فانڈیشن ملک بھر میں بچت بازاروں کا انعقاد کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک علامہ بلال سلیم قادری شامی نے لیاری کے علاقے میں لگائے جائے جانے والے بچت بازار کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بچت بازاروں کے انعقاد سے غریب اور متوسط طبقے کی مالی مدد ہو جاتی ہے۔ان بازاروں میں خریداری کرنے سے کسی کے جذبات بھی مجروح نہیں ہوتے ہیں۔پاکستانی قوم بڑے دل والی ہے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کرحالات کا مقابلہ کرتی ہے۔اور جب اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی بات آ جائے تو بھی پیچھے نہیں ہٹتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سنی تحریک فلائی ادارے اے کے ایف کے رضاکار ملک بھر میں اپنی خدمات انتظامیہ کے ساتھ مل کر انجام دے رہے ہیں۔

بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ مخیر حضرات کوآرڈینیشن کریں سال بھر اسی طرح کے بچت بازار لگائیں گے۔اس سے اچھا اور بہتر کوئی فلائی کام نہیں ہے جس میں خلق خدا کی خدمت بھی کی جائے اور ثواب بھی ڈبل ملے۔یہ ایک ایسا موقع ہے جس سے انسان اپنے اگلے پچھلے تمام گناہ اللہ پاک سے معاف کروا لیتا ہے۔اے کے ایف کی جانب سے شہر کے تمام اضلاع میں لگائے جانے والے بچت بازاروں سے مہنگائی کی چکی میں پھنسی عوام استفادہ حاصل کر رہی ہے۔

سی کے ایف تمام بچت بازاروں میں ضرورت زندگی کی تمام اشیا مارکیٹ سے بھی کم داموں پر یہاں عوام کو مل جاتی ہے۔پاکستان سنی تحریک ملک بھر کے تمام مخیر حضرات سے اپیل کرتی ہے کہ اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے اللہ کی بنائی مخلوق کی خدمت کیجئے آخرت میں ہمارے یہی کام آئے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں