وزیراعلیٰ سندھ کی ترکیہ سفارتخانے کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر میں شرکت

ترکیہ سفارتخانے میں خصوصی بچوں کے ساتھ افطار کا الگ مزا آرہا ہے، مجھے ان بچوں سے خاص محبت اور پیار ہے،مراد علی شاہ

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں ترکیہ سفارتخانے کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی ۔خصوصی و یتیم بچوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار کا اہتمام ترکی کے قونصل جنرل کیمل سانگو نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ترکیہ سفارتخانے میں خصوصی بچوں کے ساتھ افطار کا الگ مزا آرہا ہے، مجھے ان بچوں سے خاص محبت اور پیار ہے۔

انھوں نے کہا کہ کافی دنوں کے بعد خصوصی بچوں سے ملاقات ہورہی ہے، ہم سب کا فرض ہے کہ ان بچوں کی تعلیم و تربیت میں اپنا کردار ادا کریں۔ انھوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کیلئے جو این جی او کام کررہے ہیں وہ بہت عظیم کام ہے۔ وزیراعلی سندھ خصوصی بچوں کے ساتھ ملاقات کی ان سے پیار کیا اور انکے درمیان گھل مل گئے۔ خطاب میں ترکیہ کے قونصل جنرل نے وزیراعلی اور بچوں کے افطار کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں