کراچی کے بہادر شہری نے ڈاکو کو پکڑ کر درگت بنا ڈالی، ویڈیو منظرعام پر آگئی

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) کراچی میں ماہ رمضان کے دوران ڈاکو دندناتے پھررہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کو قتل کردیا جاتا ہے جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔گزشتہ روز بھی کراچی کے 2 مختلف علاقوں میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، پہلا واقعہ کراچی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں بہادر شہری نے ڈاکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈاکو کو پکڑلیا، موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوں نے جب شہری کو لوٹنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

اس ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو جیسے ہی رکے تو شہری نے ایک ڈاکو کو قابو میں کر لیا جبکہ ڈاکو کا دوسرا ساتھی صورتحال دیکھ کر موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قریب موجود لوگ موقع پر پہنچے اور ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنایا، ڈاکو کو تشدد کے بعد شاہراہ نور جہاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔اسی طرح دوسرا واقعہ ملیر رفع عام میں پیش آیا، جہاں ڈاکوئوں نے شہری پر تشدد کیا اور سامان چھین لیا، اس واردات میں ڈاکوئوں نے فائرنگ بھی کی اور شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں