سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی نے کراچی، سکھراور حیدرآباد کے ڈیویژنل بورڈ کی منظوری دے دی

جمعہ 29 مارچ 2024 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ، پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ و رورل ڈویلپمنٹ سندھ اور چیئرمین صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سعید غنی کی زیر صدارت صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں کمیٹی کے ممبران، مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب، مئیر حیدرآباد کاشف علی شورو، میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خالد حیدر شاہ، ایڈیشنل کمشنر ون کراچی سحرافتخار، منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایس ڈبلیو ایم بی، امتیاز علی شاہ، وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ لیاقت علی بھٹی، اے ڈی سی سکھر عبدالستار، ڈپٹی سیکریٹری فنانس تبریز مری، اے ڈی سی حیدرآباد نجیب جمالی و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے اجلاس میں کراچی، حیدرآباد، اور سکھر کے ڈویژنل بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی، اس سلسلے میں غیر مستقل ممبران جوکہ دو ٹیکنیکل ماہر اکیڈیمیا ،ایک ممبر این جی او اور ایک ممبر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں ٹیکنیکل مہارت رکھنے والے افراد پر مشتمل ہوں گے۔ اجلاس میں ڈیویژنل بورڈ کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے ممبران کی منظوری دے دی گئی جبکہ لاڑکانہ کی جانب سے تاحال نام نہ آنے اورجمعہ کے اجلاس میں ان کی عدم موجودگی پر فیصلہ کیا گیا، کہ صوبائی وزیر اور مئیر لاڑکانہ مل کر کمیٹی کے ناموں کو فائنل کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں