اورنگی میں غیرقانونی پارکنگ مافیا کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائیگی، حاجی جمیل ضیا

منگل 16 اپریل 2024 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی پی ایس95کے صدر و ٹاون چیئرمین اورنگی ٹاون حاجی جمیل ضیا کا عوامی شکایات پر اورنگی ٹاون میں واقع اولڈ قطر ہسپتال (سرکاری ہسپتال) کا سرپرائز دورہ، ہسپتال کے باہر غیرقانونی پارکنگ وصول کرنے والا سلیم نامی شخص گرفتار، اس موقع پر چیئرمین اورنگی ٹاون حاجی جمیل ضیا نے کہا کہ یہ سرکاری ہسپتال ہے اور یہاں پر غریب لوگ مفت کی ادویات لینے آتے ہیں یہاں پر غیرقانونی پارکنگ مافیا غریب لوگوں سے زبردستی فی موٹر سائیکل تیس روپے فیس وصول کررہی تھی عوامی شکایات خود یہاں آیا ہوں اور غیرقانونی پارکنگ مافیا کا خاتمہ کیا ہے، ان خیالات کااظہارا نہوںنے قطر ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، حاجی جمیل ضیا نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیئے کوشاں ہیں اورنگی ٹاون میں کسی بھی طرح کے غیرقانونی کام نہیں ہونے دوں گا، اورنگی ٹاون کی عوام کے ساتھ کسی کوئی بھی کسی طرح کی زیادتی نہیں کر سکتا، ٹی ایم سی کا نام لیکر غیرقانونی پارکنگ فیس لینے والوں اور کسی بھی غیرقانونی عمل کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائیگی، میئرکراچی مرتضی وہاب نے پارکنگ کے حوالے سے بالکل واضح ہدایات جاری کیں ہیں کسی بھی سرکاری ہسپتال یا سرکاری بلڈنگ کے باہر غریب لوگوں سے زبردستی پارکنگ وصول نہیں کی جاسکتی ، انہوںنے کہا کہ غیرقانونی پارکنگ مافیا غریب لوگوں کولوٹ رہی ہے اور اگر کوئی پارکنگ کی فیس نہیں دیتا تویہ لوگ موٹرسائیکل کے ٹائروں کی ہوا نکال دیتے ہیں، اورنگی ٹاون سمیت پورے کراچی کی عوام کو یہ کہنا چاہوں گا کہ ایسے لوگوں کی نشاندہی کریں اور اپنے اپنے ٹاون چیئرمینز اور منتخب عوامی نمائندوں سمیت متعلقہ اداروں میں ایسے لوگوں کے خلاف شکایات درج کرائیں جو لوگ اداروں کا نام لیکر اور ٹی ایم سی کی ٹوپیاں پہن کر اداروں کو بدنام کرنے کی کوششیں کررہے ہیں تاکہ ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی کی جاسکے، انہوں نے مزید کہا اورنگی ٹاون میں ہر جگہ غیرقانونی پارکنگ وصولی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں