سندھ ہائیکورٹ کا حکومت کو ایکس بندش کی وجوہات بتانے، رپورٹ جمع کرانے کا حکم
بدھ 17 اپریل 2024 17:26
(جاری ہے)
وکیل عبدالمعیز جعفری ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ 22 فروری کے عدالتی احکامات کے باوجود ایکس کی بندش توہین عدالت ہے، بالآخر تسلیم کرلیا گیا ہے کہ ایکس بند کیا گیا، جس دن کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی اس دن کے بعد سے ہی ایکس بند ہے کیونکہ میڈیا کو کنٹرول کرلیا گیا ہے لیکن ایکس پر تبصرے ہوتے ہیں۔
بعد ازاں ایڈیشنل اٹارنی ضیا مخدوم ایڈووکیٹ نے ایکس کی بندش سے متعلق وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنادیا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ قانون میں کہیں نہیں ہے کہ حساس اداروں کی رپورٹس پر وزارت داخلہ کارروائی کرے، کچھ لوگ سوچ رہے ہیں جو کام وہ کررہے ہیں وہ ٹھیک ہے، اتنے طاقتور ہیں کہ ملک چلارہے ہیں مگر چھوٹی چھوٹی چیزوں کو بند کرنے سے کیا مل رہا ہی پوری دنیا ہم پر ہنستی ہوگی۔وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ 8 فروری کو موبائل فون سروس اسی لیے بند کردی گئی کہ کوئی دھماکا نا ہو جائے، درخواست گزار جبران ناصر نے کہا کہ ایکس یا سوشل میڈیا استعمال کرنے سے دھماکے نہیں ہوتے۔جسٹس عبدالمبین لاکھو نے ریمارکس دیے کہ ایکس استعمال کرنے سے ورچوئل دھماکے نہیں ہوتے کیا چیف جسٹس نے کہا کہ بادی النظر میں ایکس پر پابندی کا کوئی جواز پیش نہیں کیا گیا۔عدالت نے ایک ہفتے میں پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بیان کرتے ہوئے جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے ۔عدالت نے حکم دیا کہ 20 مارچ کوعدالت میں جمع کرائے گئے جواب کا ازسر نو جائزہ لیا جائے۔بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
آئی ایم ایف اور ملکی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ہمیں ایک صفحہ پر اکھٹا ہو نا ہو گا ۔ حافظ عبدالرحمن ..
وزیراعلی سندھ اور یورپی یونین کی سفیرکے درمیان ملاقات،سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دو نئے منصوبوں ..
وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار عہدے سے فارغ
کراچی؛ جنریٹر مارکیٹ کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق،7زخمی
ایف آئی اے نے ایئرپورٹس پرمسافروں کے لیے جنرل، گیٹ چیکنگ کے خاتمے کے احکامات جاری کر دیئے
نقیب اللہ قتل کیس،اہم گواہ اور عینی شاہد اپنے بیان سے منحرف
لاپتہ افراد کیس، سندھ ہائیکورٹ نے جبری گمشدگی پر سوالات اٹھا دیئے
سندھ ہائی کورٹ، این ایچ اے کوسکھراور عالمانہ ویٹ اسٹیشن کاٹینڈر جاری کرنے سے روک دیا
سندھ ہائی کورٹ ، جمشید کوارٹرز کے کمرشل ایریاز میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر کمرشل ایریا کے ..
سندھ ہائی کورٹ کا اسکیم 36 گلستان جوہربلاک 10 میں رفاعی پلاٹوں غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
-
وزیراعلی سندھ اور یورپی یونین کی سفیرکے درمیان ملاقات،سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
چیچہ وطنی سے اندیشہ نقص امن کے تحت گرفتار 26 کسان جیل منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ اوریورپی یونین کی سفیرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیرصنعت وتجارت شافع حسین نے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پرمنتقل کرنے کاپلان طلب کرلیا
-
عوام کی سہولت کیلئے ہر ضلع میں ماڈل بازار بنائیں گے، عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ، چوہدری شافع حسین
-
لنکن پریمئیر لیگ؛ نسیم شاہ سمیت 500 سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا