گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائژن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس

سرمایہ کاری کے مواقع، صنعتوں کو درپیش مسائل ،ان کے حل کے اقدامات ، ایس آئی ایف سی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال نئی صنعتوں کے لئے زمین 25 لاکھ روپے فی ایکڑ دینے کے لئے سندھ حکومت کو خط لکھوں گا، گورنر سندھ کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 17 اپریل 2024 20:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں سندھ انڈسٹریل لائژن کمیٹی (ایس آئی ایل سی) کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ زبیر موتی والا،شہر کی تمام صنعتی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کراچی چیمبر کے صدر افتخار احمد شیخ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں سرمایہ کاری کے مواقع، صنعتوں کو درپیش مسائل ،ان کے حل کے اقدامات ، ایس آئی ایف سی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے گورنر سندھ کو صنعتوں کو درپیش مختلف دشواریوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ میں صنعتی انقلاب برپا کرنا اگلا ہدف ہے، انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ میں صنعتوں کی بحالی اور صنعتی انقلاب کے لئے ٹاسک فورس بنائیں گے، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سندھ میں ایس آئی ایف سی کے تحت بڑے منصوبوں کی تیاری خوش آئند ہے، ایس آئی ایف سی سے صوبہ میں ہر طبقے کے افراد کو روزگار ملے گا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام این او سیز ایک ما ہ میں کے اندر جاری کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے، جبکہ نئی صنعتوں کے لئے زمین 25 لاکھ روپے فی ایکڑ دینے کے لئے سندھ حکومت کو خط لکھوں گا، گورنر سندھ نے کہا کہ سعودی عرب اور دیگر ممالک سے آنے والی سرمایہ کاری کا زیادہ حصہ سندھ میں آنے کا خواہشمند ہوں،اس ضمن میں کوشش کروں گا، انہوں نے مزید کہاکہ ون ونڈو آپریشن ایس آئی ایف سی کا سب سے اہم پہلو ہے، فالو اپ کرنا ضروری ہے،جو بھی تجویز جائے اس کا فولو آپ کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں