کمشنر کراچی کی زیر صدارت عالمی مشاعرہ کے انتظامات کا جائزہ اجلاس

جمعرات 18 اپریل 2024 17:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت 20 اپریل کو منعقد ہونے والے 29 ویں عالمی مشاعرہ کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ جمعرات کو کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس میں مشاعرے کی آرگنائز نگ کمیٹی کے منتظم اعلی محمود احمد خان نے بریفنگ دیی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شہزاد فضل عباسی ، میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی افضل زیدی، متعلقہ سینئر پولیس اور ٹریفک پولیس افسران،، سالڈ ویسٹ مینمنٹ بورڈ اورواٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سینیر افسران، کے الیکٹرک کے نمائندے اور ساکنان شہر قائد کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

اجلااس میں مشاعرے کے انعقاد کے موقع پر سیکورٹی، صفائی ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر ضروری سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

کمشنر سید حسن نقوی نے کہا کہ کراچی میں عالمی مشاعرے کا انعقاد شہر میں ادبی اور مثبت سرگرمیوں کے حوالے سے اہم تقریب ہے، اس سے دنیا بھر میں کراچی کا مثبت امیج اجاگر ہو گا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ سیکورٹی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

محمود احمد خان نے اجلاس کو بتایا کہ عالمی مشاعرہ پاکستان کا سب سے بڑا مشاعرہ ہوتا ہے، ملک بھر اور بیرون ملک سے ممتاز شعرا مشاعرہ میں شرکت کر رہے ہیں، بیرون ملک سے شاعرو ں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی مشاعرے میں دس ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں