ہدایت کار سیلم گڈو نے تاریخ رقم کرکے کراچی میں میلہ لوٹ لیا،اداکار مصطفی قریشی

ڈرامہ "بیوہ " کی کہانی کے زریعے معاشرے کو ایک مثبت پیغام دیا گیا ہے ایک اصلاحی ڈرامہ پیش کرنے پر پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،سینئراداکار

اتوار 28 اپریل 2024 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) معروف اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ ہدایت کار سیلم گڈو نے تاریخ رقم کرکے کراچی میں میلہ لوٹ لیاحیدر آباد کے فنکاروں نے ثابت کردیا کہ وہ بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں ڈرامہ "بیوہ " کی کہانی کے زریعے معاشرے کو ایک مثبت پیغام دیا گیا ہے ایک اصلاحی ڈرامہ پیش کرنے پر پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں سیلم گڈو کی تحریر اور ہدایتکاری لاجواب رہی ان خیالات کا اظہار مصطفی قریشی نے آرٹس کونسل کراچی میں ڈرامہ بیوہ کی کامیابی کے بعد کیا اس موقع پر مہمان خصوصی بخاری گروپ آف کمپنیز کے سی ای او سید امتیاز الحق بخاری نے کہا کہ سیلم گڈو نے ثابت کردیا کہ وہ ایک با صلاحیت ہدایتکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین ڈرامہ نگار بھی ہیں جو طنز و مزاح کے علاوہ المیہ طربیہ ڈرامے بنانے میں عبور رکھتے ہیں آرٹس کونسل کی تاریخ میں پیش کیا جانے والا یہ ایک منفرد ڈرامہ تھا ہدایتکار سیلم گڈو نے پورے ڈرامے پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور تمام فنکاروں سے بہترین کام لیا ڈرامہ کا اسکرپٹ جاندار تھا بخاری گروپ کی جانب سے سلیم گڈو کو مبارک باد پیش کرتا ہوں سابق ڈی جی کے ڈی اے نوید انور صدیقی نے کہا کہ ڈراموں کیزریعہ عوام کو اصلاح کا پیغام دینا خوش آئند عمل ہے معروف ہوسٹ علی رضا نے کہا ڈرامہ بیوہ ایک مکمل فیملی اصلاحی ڈرامہ ثابت ہوا ایشین آرٹس کونسل کے چیرمین اسلم محمود دہلوی نے کہا کہ بلاشبہ سلیم گڈو بہترین ہدایتکاروں میں شمار ہوتے ہیں جس کا ثبوت انہوں نے ڈرامہ، بیوہ، کی عظیم الشان کامیابی کی صورت میں دیاحیدر آباد میں بھرپور کامیابی کے بعد اب کراچی میں بھی کامیابی حاصل کرنے پر پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے ہدایتکار سلیم گڈو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی کی عوام کے بے حد شکرگزار ہیں جو کثیر تعداد میں ڈرامہ دیکھنے آے میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ڈرامے کے زریعے اصلاح کا کوئی پیغام عوام تک ضرور جائے طربیہ المیہ ڈراموں کی اپنی ایک کلاس ہوتی ہے اپنے تمام کرم فرماوں تہہ دل س شکریہ ادا کرتا ہوں زاہد عباسی, سابق ڈی جی کے ڈی اے نوید انور صدیقی، صبور علی، ضمیر احمد، صحافی, شکیل یامین کانگا،سینئر وائس چیئرمین آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائیز کنفیڈریشن(ایپنک)، صدر کراچی یونین آف جرنلسٹس اور جنرل سیکرٹری جنگ سی بی اے۔

(جاری ہے)

، معروف اداکار رئوف لالہ، آفتاب عالم، پرویز صدیقی، ذاکر مستانہ، علی حسن، عرفان ملک، سہیل عابدی، وسیم خان اور سندھ آرٹس کونسل کے روح رواں رمیش کمار، ملک یوسف جمال، شاہکار علی رضا نے بھی منفرد ڈرامہ پیش کرنے پر سلیم گڈو کو مبارک باد پیش کی ڈرامہ بیوہ کی کاسٹ میں شامل فنکاروں سدرہ شیخ، ناصر خان بونیری، اکرم نوید، عرفان بٹ، عائشہ مہک، گل حسن خاصجیلی، عارف صدیقی، سلمان ربانی، لیلی ناز، اصغر شیخ، نیک بھٹی، اپنے اپنے کرداروں میں عہدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر کہ لوگوں سے داد وصول کی ڈرامے کے پروڈیوسر قربان شیخ تھے معاون پروڈیوسر طارق علی، چیف آرگنائز اسلم محمود دہلوی، سرپرست اعلی ملک یوسف جمال، آغانور پٹھان، اور رمیش کمار تھے اصلاحی ڈرامہ سندھ آرٹس کونسل اور زاہد عباسی آرٹ پرموٹرز کی جانب سے آرٹس کونسل کراچی میں پیش کیا گیا نگران اعلی آدم راٹھور اور معاونت کے فرایض طلعت وحید اور جان محمد جونیجو نے انجام دیے اس موقع پر معروف شاعرہ نصرت، اسد ایوب، جیا علی، اداکارہ ناہیدہ شمیم، اقبال قاضی، سلیم شہزاد، ساجد علی خان، یونس میمن، صدیق راجہ، اداکارہ شانزے، ناصرہ نور، مہک نور، ستارہ زیدی، محسن نقوی، نعیم احمد اور دیگر شخصیات موجود تھیں جبکہ عوام کی کثیر تعداد نے ڈرامہ دیکھا اور پسند کیا ڈرامہ کا آغاز قومی ترانہ سے کیا گیا اختتام پر ڈرامے کے فنکاروں میں سید امتیاز الحق بخاری نے شلیڈ و ایوارڈ تقسیم کیے جبکہ ہدایتکار سلیم گڈو کی جانب سے مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرکیں پیش کی گئیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں