کراچی میں انتہائی خشک اور گرم موسم

پیر 29 اپریل 2024 22:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) شہر قائد میں بلوچستان سے آنے والی خشک ہواؤں کے سبب سے فضا میں نمی کا تناسب انتہائی کم ہے۔

(جاری ہے)

ہواؤں کی رفتار شمال سے 5 سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ خشک ہوائیں مختلف بیماریوں مثلاً نزلہ، زکام، بخار اور کھانسی کا سبب بن سکتی ہیں لہذا اس خشک موسم میں باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں اور پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بھی ضروری ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔آنے والے دنوں میں بھی موسم کی صورتحال ایسی ہی رہنے کا امکان ہے۔رات کے اوقات میں بھی موسم معتدل خشک رہیگا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں