مزدوروں کو جمہوری طور پر بھی حقوق مہیا نہیں ہر سطح پر استحصال کیا جارہا ہے ، محمد شاداب رضا نقشبندی

مزدور ڈے مزدوروں کے حقوق ااور ان کے مسائل حل کرنے کی طرف اشارہ کرتا ہے ، سربراہ پاکستان سنی تحریک

بدھ 1 مئی 2024 22:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ مہنگائی نے مزدور طبقے کو شدید مشکلات میں مبتلا کیا ہوا ہے ،مزدوروں کو جمہوری طور پر بھی حقوق مہیا نہیںہر سطح پر استحصال کیا جارہا ہے ،فیکٹریوں میں حکومت کی طرف سے مقرر کی گئی تنخواہ بھی مزدور کو پوری نہیں ملتی ،حکومت مزدوروں کے معاشی حل اور فیکٹریوں میں ان کی سرکاری مقرر کی گئی تنخواہ کی وصولی کیلئے قانون سازی کرئے ،مزدور ڈے مزدوروں کے حقوق ااور ان کے مسائل حل کرنے کی طرف اشارہ کرتا ہے ، مزدوروں کے حقوق کیلئے حکومت کو موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ،نبی کرایم ﷺ نے فرمایا مزدور کو اس کی مزدور ی پسینہ خشک ہونے سے پہلے دیدی جائے ،محنت کش طبقے کو مہنگائی وبے روزگاری کے چیلنجز کا سامنا ہے ،حکومت مزدوروں کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزدور ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں مزدور وں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،انہوں کا کہنا تھا کہ قرض سے نجات دلانا اور معیشت کو مستحکم کرنا کامیاب پالیسیوں کی علامت ہوتی ہے ،حکمران قرضوں پر قرضے لے رہے ہیں اس کے باوجود معاشی عدم استحکام ناقص پالیسیوں کا شاخسانہ ہے ،حکمرانوں کو اپنی پالسیاں اور ترجیعات کو ربدل کر ملک کو قرضوں سے نجات دلانا ہوگی ،سود پر قرضے معیشت کو تباہ تو کرسکتے ہیں معاشی نظام مستحکم نہیں کرسکتے ،قرآن میں سود کو حرام قطعی قرار دیا گیا سود لینے اور دینے والوں کو جہنمی قرار دیا ہے ،سود کی لعنت سے نفرت کیلئے بہت ساری حدیث مبارک مذمت میں موجود ہیں ،پاکستان کے معاشی نظام کو بہتر کرنا ہے تو سود کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں