آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کر کٹ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا روانہ ہو گی

جمعرات 30 جنوری 2020 19:23

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کر کٹ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا روانہ ہو گی
لاہور۔30 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2020ء) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020ء میں شرکت کیلئے 15 رکنی پاکستانی وویمن ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں آج31جنوری کو آسٹریلیا روانہ ہو گی‘ پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 26فروری کو ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گی جبکہ 28 فروری کو انگلینڈ، یکم مارچ کو جنوبی افریقہ اور 3 مارچ کو تھائی لینڈ کیخلاف میدان میں اترے گی‘میگا ایونٹ میں شرکت سے قبل قومی ٹیم ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کیخلاف تین وارم اپ میچز 7، 9 اور 11 فروری کو کھیلے گی ‘قومی خواتین کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ کے گروپ بی کا حصہ ہے جس میں پاکستان کے علاوہ انگلینڈ، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں