پشاورزلمی کے ڈینیئل موسلی کے شاندارکیچ کے سوشل میڈیا پرچرچے

ہفتہ 24 فروری 2024 22:05

پشاورزلمی کے ڈینیئل موسلی کے شاندارکیچ کے سوشل میڈیا پرچرچے
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2024ء) پشاور زلمی کے فیلڈر ڈین موسلے نے شاندار کیچ لیتے ہوئے ڈیوڈ ولی کو آوٹ کیا جبکہ ملتان سلطانز 180 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی۔ ڈیوڈ ویلی نے لیگ اسپنر عارف یعقوب کو لانگ آن باونڈری پر مارا جہاں موسلی کیچ لینے کے لیے موجود تھے۔

(جاری ہے)

موسلی نے کیچ کے لیے چھلانگ لگائی لیکن وہ خود کو باونڈری کے اندر نہ رکھ سکے اس لیے اس نے گیند کو رسی کے اندر پھینک دیا۔انگلش کھلاڑی پھر رسی میں داخل ہوا اور گیند کو ہوا میں کیچ کر کے ویلی کو گولڈن ڈک پر آوٹ کیا۔اس کیچ کے ذریعے ملتان کی ساتویں وکٹ گری۔ رضوان اننگز کے شروع میں صفر پر آوٹ ہوئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں