ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھی تیاری ہے، سپنرز کی کارکردگی اہم ہوگی، سدرہ آمین

منگل 16 اپریل 2024 20:03

ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھی تیاری ہے، سپنرز کی کارکردگی اہم ہوگی، سدرہ آمین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان ویمن کرکٹر سدرہ آمین نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھی تیاری ہے ، نتائج بھی اچھے ہوں گے، سپنرز کی کارکردگی اہم ہوگی۔ انہوں نے منگل کو نیشنل بینک سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف گزشتہ ہوم سیریز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے اس بار ہماری تیاری مکمل ہے، ہمارا اسپین اٹیک بہت اچھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے میچز کم ہوتے ہیں لیکن فٹنس پر مکمل توجہ بھرپور دیتے ہیں۔ دریں اثناء پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کیا جس میں انہوں نے اپنے ٹرینر کی زیرنگرانی بیٹنگ، بائولنگ، فیلڈنگ اور کرکٹ کے شعبوں میں بھرپور پریکٹس سمیت فزیکل ٹریننگ بھی کی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 18اپریل سے نیشنل بینک سٹیڈیم میں ہوگا۔تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں