ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریزجیت کر6 پوائنٹس حاصل کریں گے، ندا ڈار

بدھ 17 اپریل 2024 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہماری ٹیم کی کارکردگی اچھی تھی،نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیت سکتے ہیں تو کسی بھی ٹیم کے خلاف جیت سکتے ہیں، امید ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیت کر چھ پوائنٹس حاصل کریں گے۔ انہوں نے نیشنل بینک سٹیڈیم میں بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم اس وقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں 16پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بسمعہ معروف مکمل فٹ ہیں،ٹیم کمبی نیشن کے ساتھ فاطمہ ثنا، سعدیہ سمیت فاسٹ اور سپنر ز کا کمبی نیشن بھی بہت اچھا ہے اور سپنرز کا ہمیشہ خاص کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹنس پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں اور اسی حوالے سے کاکول میں کیمپ جلد لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویمن لیگ نہ ہونے کی وجہ سے کرکٹ کو بریک نہیں لگا،بیک ٹو بیک سیریز کی وجہ سے ہماری کرکٹ میں بہتری آئے گی۔ندا ڈار نے کہا کہ توفیق عمر کی کوچنگ اور ٹریننگ کی وجہ سے بیٹنگ میں کافی فائدہ ہوا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں