ش*جب پاکستان کا قومی ترانہ بجتا ہے تو میری آنکھیں بھیگ جاتی ہیں: شنیرا اکرم

ق*آسٹریلیا اورپاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا بہت مشکل ہی:اہلیہ وسیم اکرم

جمعرات 21 نومبر 2019 20:30

oلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے ہر موقع پر ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان اورپاکستانیوں سے بے حد محبت کرتی ہیں اور اس بار بھی انہوں نے آسٹریلیا کے بجائے پاکستان کے حق میں ٹوئٹ کرکے دل جیت لیے۔شنیرا اکرم کا تعلق آسٹریلیا سے ہے تاہم 2013میں لیجنڈری فاسٹ بالر وسیم اکرم سے شادی کے بعد وہ مکمل طور پر پاکستانی بن گئی ہیں۔

حال ہی میں پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران شنیرا نے پاکستان کے حق میں ٹوئٹ کرکے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا۔شنیرا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران آسٹریلیا اورپاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا بہت مشکل ہے لیکن مجھے یہ اعتراف کرنے میں کوئی عار نہیں کہ جب پاکستان کا قومی ترانہ بجتا ہے تو میری آنکھیں بھیگ جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی ماضی میں پاک آسٹریلیا ورلڈ کپ 2019میچ کے دوران شنیرا نے پاکستان کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں آسٹریلیا میں پیدا ہوئی اور وہیں پلی بڑھی لیکن میں اپنی زندگی پاکستانی عوام کے ساتھ گزارنے آئی ہوں۔ آج میں جو کچھ بھی ہوں اس میں پاکستان کا بہت بڑا حصہ ہے،مجھے آسٹریلیا سے محبت ہے اور ہمیشہ رہے گی لیکن میں ہر قدم پر پاکستان کے ساتھ ہوں پاکستان زندہ باد۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں