کوہاٹ،بانڈہ داد شاہ کے نواحی علاقہ مکوڑی میں رقم کے معمولی تنازع پر ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں سے گئے

جمعہ 12 مئی 2023 22:40

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2023ء) کرک کی تحصیل بانڈہ داد شاہ کے نواحی علاقہ مکوڑی میں خون کی ہولی کھیلی گئی جہاں مبینہ طور پر رقم کے معمولی تنازع پر ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں سے گئے۔جاں بحق افراد میں باپ بیٹا اور دو بھتیجے شامل ہیں۔ مقامی ذرائع سے موصولہ ابتدائی اطلاعات اور پولیس کے مطابق تحصیل بانڈہ داد شاہ کے نواحی علاقہ مکوڑی میں مبینہ طور پر لین دین کے معاملہ پر بات بڑھ کر فائرنگ تک جا پہنچی۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام رقم کے تنازع پر آتشیں اسلحہ کی فائرنگ کے نتیجے میں شفیق، اس کا جواں سال بیٹا اور دو بھتیجے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ بتایاجاتا ہے کہ مبینہ ملزم پر مقتولین کا تین لاکھ روپے کا قرضہ تھا جس کی ادائیگی کے لئے مقتولین نے ملزم کے گھر جاکر مطالبہ کیا جس پر ملزمان عثمان، حق نواز، شاہ نواز اور امجد پسران شیراز گل نے مشتعل ہوکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس سٹیشن بانڈہ داد شاہ نے رابطہ کرنے پر واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے مقتولین کی شناخت شفیق ، محبوب، شیر نواز اور شاہد نواز کے نام سے بتائی۔ پولیس نیمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں