کوہاٹ،کرک پولیس نے قتل و اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب 50سال سے روپوش اشتہاری مجرم کوگرفتار کرلیا

اتوار 1 مئی 2022 20:00

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2022ء) کرک پولیس نے قتل و اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب پچاس سال سے روپوش اشتہاری مجرم کو قبائلی ضلع خیبر سے گرفتار کرکے تحصیل بانڈہ داؤدشاہ کی حدودمیں واقع پولیس تھانہ گرگری منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مبینہ اشتہاری مجرم شاہ معین ولد جراس خان 1973 میں قتل ا قدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ہونے کے بعد روپوش ہوگیا تھا اور پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لئے ضلع کرک کی حدود سے فرار ہوکر مختلف علاقوں میں پناہ لیتا رہا لیکن آخرکار پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

گزشتہ روز پولیس تھانہ گرگری کے ایس ایچ او اعجاز خان نے پولیس نفری کے ہمراہ ایک خاص کاروائی کے دوران قبائلی ضلع خیبر سے اشتہاری مجرم کو گرفترا کرلیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ ملزم قتل و اقدام قتل سمیت کئی سنگین جرائم میں پولیس کو عرصہ پچاس سے مطلوب تھا ۔ پولیس نے سفید ریش مبینہ ملزم شاہ معین کو حراست میں لینے کے بعد پولیس تھانہ گرگری منتقل کردیا جہاں زیرحراست ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں