کرک ، پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لئے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا،ڈپٹی کمشنرخالد اقبال

بدھ 18 مئی 2022 19:37

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر کرک خالد اقبال نے کہاکہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لئے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا،23 مئی سے شروع ہونے والے مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ ریڈیننس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرک ریاض محمد، اسسٹنٹ کمشنر کرک، ڈی ایچ او کرک کے علاوہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن،محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔\378

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں