کرک، پولیس کاشہر اور گردونواح میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

خطرناک اشتہاری مجرموں، 3 منشیات فرو ش اور2 سہولت کاروں اور13 مشتبہ افراد سمیت23 افراد گرفتار

جمعہ 29 جولائی 2022 21:42

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2022ء) کرک پولیس نے شہر اور گردونواح میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے 5 خطرناک اشتہاری مجرموں، 3 منشیات فرو ش اور2 سہولت کاروں اور13 مشتبہ افراد سمیت23 افراد کو گرفتار کرکے آہنی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جن کے قبضہ سے بھاری تعدادمیں جدید اسلحہ اور منشیات برآمد کیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور کے خصوصی احکامات پر کرک شہر اور ملحقہ علاقوں میںجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کلین اپ کے دوران اشتہاری مجرموںاور منشیات فروشوں کے گھروں اور ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔

ایس پی انوسٹی گیشن بشیر داد کی زیر نگرانی پولیس سٹیشن کرک سٹی کے ایس ایچ او قسمت خان نے 5 خطرناک اشتہاری مجرموںیاسر خان ولد شمس الزمان سکنہ شوال آڈہ، حامد خان ولد اسلم خان سکنہ ترخہ کہوئی، ناصر جہانزیب ولد محمد نثار سکنہ کوٹے کلہ، ناصر شاہ زیب ولد محمد نثار کوٹے کلہ اور موجود الرحمن ولد گنڈیر شاہ سکنہ فقیر آباد گرفتار کر لئے جو پولیس کو اقدام قتل، گیس چوری اور منشیات فروشی جیسے سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے آپریشن کلین اپ کے دوران3 منشیات فروشوں راز مرجان ولد گنڈیر شاہ سکنہ فقیر آباد، لطیف عرف طیفی ولد علی خان سکنہ ڈب سنگینی اور عصمت ولد زیڑی گل سکنہ سیف علی بانڈہ جبکہ اشتہاری مجرموں کی2 سہولت کاروں سمیت 15 مشتبہ افرادکو بھی حراست میں لے کر چھا ن بین کیلئے تھانہ منتقل کردیاہے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں کے قبضہ سے مجموعی طورپر 3 کلاشنکوف، 2 بندوقیں، 1 رپیٹر، 5 پستول، 63 کارتوس اور 10 کلو چرس بھی برآمد کر لیں۔ پولیس نے تمام گرفتار افراد کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں