کرک ،پلاسٹک بیگ گیس حادثے میں ہلاکت، مظاہرین نے گیس کمپنی کا دروازہ بند کردیا

پیر 11 دسمبر 2023 20:20

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2023ء) کرک میں پلاسٹک بیگ گیس حادثے میں ایک بچے کی ہلاکت و 24 کے زخمی ہونے پر مظاہرین نے گیس کمپنی کا دروازہ بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کرک کے علاقے ٹیری عیسک خماری میں گزشتہ روز گیس سے بھرا پلاسٹک بیگ پھٹنے سے 24بچوں کے زخمی اور ایک کے جاں بحق ہونے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔مظاہرین نے کرک میں گیس کی عدم دستیابی پر احتجاج کرتے ہوئے گیس پیدواری کمپنی مول کے گیٹ کو بند کردیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے لاشوں کے ہمراہ احتجاج کیا اور مکوڑی پلانٹ سے تیل کی ترسیل بند کردی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ ہمارے مطالبات کو پورا کرتے ہوئے قانونی گیس دے،مطالبات پورا نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔علاقہ مکینوں نے کہا کہ تمام تر حالات و واقعات کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں سمیت سوئی نادرن ہے۔سابق ڈسٹرکٹ کونسلر انتخاب عالم نے کہا ہے کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے عوام لفافوں کے ذریعے گیس بھروانے پر مجبور ہیں۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں