د*کرک میں مخصوص سیاسی جماعت کی شرپسندی ،پولیس کی گاڑیاں نذر آتش کر دیں

اتوار 4 فروری 2024 18:45

ر کرک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2024ء) مخصوص سیاسی جماعت کے شر پسندوں کی 4 فروری کو جلسے کی آڑ میں کرک میں شرپسندی کی ۔امبیری کلہ ، کرک میں جلسہ کے دوران سیاسی جماعت کے شر پسندوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں۔سیاسی جماعت نے انتظامیہ سے جلسے کی اجازت نہیں لی تھی۔جب پولیس نے منع کیا تو مخصوص سیاسی جماعت کے شر پسندوں نے پولیس پر دھاوا بول دیا۔

(جاری ہے)

شر پسندوں نے پولیس گاڑیاں تباہ کردی۔شر پسندوں کے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔علاقے میں حالات تشویشناک ہوگئے ۔علاقے سے پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی۔شر پسندوں نے بِلا اشتعال پولیس پر حملہ کیا اور پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا ۔جب پولیس نے رسپانس میں شر پسندوں کو ڈسپرس کرنے کی کوشش کی تو شر پسندوں نے پولیس کی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں