شاہد آفریدی نئی ٹی 10 لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

لیگ سے قطر میں کھیل کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور سیاحت بھی بڑھے گی:شاہد آفریدی

پیر 29 جولائی 2019 21:06

شاہد آفریدی نئی ٹی 10 لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
دوہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2019ء) کرکٹ لیگز کی تعداد میں اب ایک اور لیگ کا اضافہ ہوگیا۔شارجہ کے بعد اب قطر میں بھی 10، 10 اوورز کی کرکٹ لیگ ہو ا کرے گی، سابق کپتان شاہد آفریدی کو اس کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی نے اس لیگ کی 10 نمبر کی اپنی شرٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بتاکربہت خوشی ہورہی ہے کہ قطر پریمیئرلیگ کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے کہا کہ قطر میں مقابلوں سے نہ صرف یہاں کھیل کو فروغ دینے میں مدد ملے گی بلکہ قطر میں سیاحت بھی بڑھے گی۔ شاہد آفریدی نے کرکٹ لیگ کے آرگنائزر کو لیگ کی منظوری ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی اس وقت کینیڈا میں گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز اپنی ٹیم برامپٹن والوز کی جانب سے ایڈ مونٹن رائلز کے خلاف10چوکوں اور5چھکوں کی مدد سے 81رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر مین آف دی میچ ایوار ڈ اپنے نام کیا تھا ۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں