بابراعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

ہفتہ 20 نومبر 2021 21:53

بابراعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صرف ایک رن بنانے کے باوجود اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے پلیئر بن گئے۔بابر اعظم ، ویرات کوہلی کے مزید 2 ریکارڈز توڑنے سے محروم رہ گئے۔

بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک رن بناکر بابر اعظم نے محمد حفیظ کو پیچھے چھوڑ دیا۔بابر اعظم نے 64 اننگز میں 2515 رنز بنائے ہیں جبکہ محمد حفیظ نے 108 اننگز میں 2514 رنز بنا رکھے ہیں۔2016 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر شروع کرنے والے بابر اعظم اس سال اپنی بھرپور فارم میں ہیں، سال 2021 میں بابر اعظم نے 22 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں مجموعی طور پر 834 رنز بنائے ہیں، سال 2018 میں انہوں نے 563 رنز اسکور کیے تھے۔

(جاری ہے)

اسٹائلش بیٹر نے 13 مختلف ٹیموں کیخلاف پاکستان کی نمائندگی کی اور ان میں سے 12 کیخلاف کم از کم ایک نصف سنچری ضرور اسکور کی۔ بابر نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 454، جنوبی افریقا کیخلاف 410 اور ا?سٹریلیا کیخلاف 317 رنز اسکور کیے ہیں۔بابر اعظم اس سے قبل بھی متعدد قومی اور بین الاقوامی ریکارڈز اپنے نام کرچکے ہیں جس کی وجہ سے ان کا شمار دورِ حاضر کے بہترین بیٹرز میں ہونے لگا ہے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں