دبئی کرکٹ کے سربراہ کی پاک۔بھارت کرکٹ سیریز کی میزبانی کی پیشکش

بدھ 24 نومبر 2021 00:11

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2021ء) دبئی کرکٹ کونسل کے چیئرمین عبدالرحمٰن فلکناز نے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ کرکٹ سیریز کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق عبدالرحمٰن فلکناز نے کہا کہ سب سے اچھی چیز یہ ہوگی کہ یہاں پاکستان اور بھارت کے میچ ہوں گے، برسوں پہلے جب شارجہ پاک بھارت میچوں کی میزبانی کرتا تھا تو جنگ سا ماحول ہوتا تھا لیکن یہ ایک مثبت اور کھیلوں کی جنگ تھی جو لاجواب تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ مجھے یاد ہے بالی ووڈ اداکار راج کپور ایک بار اپنے اہلخانہ کے ساتھ یہاں میچ دیکھنے ا?ئے تھے، ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر انہوں نے مائیک تھامتے ہوئے کہا تھا کہ شارجہ میں یہ پاک بھارت کرکٹ کی جنگ کتنی شاندار ہیں، کرکٹ لوگوں کو یکجا کرتا ہے، کرکٹ نے ہمیں اکٹھا کیا ہے اور ہمیں اسی طرح رہنے دیا جائے۔

(جاری ہے)

عبدالرحمٰن نے کہا کہ ہم بھی یہی کرنا چاہیں گے، اگر ہم بھارت کو پاکستان کے خلاف سال میں ایک یا دو بار یہاں آنے اور کھیلنے پر ا?مادہ کر سکتے ہیں تو یہ بہت اچھا ہوگا۔

دبئی کرکٹ کونسل کے سربراہ نے مستقبل میں انڈین پریمیئر لیگ کے مزید میچوں کی میزبانی کی بھی خواہش ظاہر کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2014 میں جب انتخابات کی وجہ سے آئی پی ایل کو متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا تھا تو ہم نے اس کا خیرمقدم کیا تھا، یہ سب بی سی سی آئی پر منحصر ہے کہ وہ فیصلہ کرے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، بی سی سی آئی 2014 اور رواں سال ہماری صلاحیت دیکھ چکا ہے، 2014 میں 20 میچز کھیلے گئے تھے اور 20 میں سے 19 میچز کے تمام ٹکٹ فروخت ہوئے تھے۔

عبدالرحمٰن فلکناز نے کہا کہ میں بی سی سی آئی کو مدعو کروں گا کہ وہ آئیں اور مزید آئی پی ایل میچ منعقد کریں۔سیاسی تناؤ کی وجہ سے پاکستان اور بھارت نے 2013 کے بعد سے دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلی، پاکستان نے ا?خری مرتبہ 2013 میں دو ٹی20 اور تین ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا۔ یہ پیشکش ایک ایسے موقع پر کی گئی ہے جب ایک ماہ قبل ہی روایتی حریف ٹیموں نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کا میچ کھیلا تھا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں