اپنے وطن پاکستان واپس آنے کیلئے سب تیار ہیں، شاداب خان

بدھ 24 نومبر 2021 23:10

اپنے وطن پاکستان واپس آنے کیلئے سب تیار ہیں، شاداب خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہاہے کہ اپنے وطن پاکستان واپس آنے کیلئے سب تیار ہیں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان نے اپنی دو تصاویر شیئر کیں جن میں وہ کالا چشمہ لگائے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اپنے وطن پاکستان واپس آنے کیلئے سب تیار ہیں۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور بنگلادیش میں اچھا وقت گزرا۔اٴْنہوں نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور شائقین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی مہمان نوازی کے لیے سب کا شکریہ۔شاداب خان نے کہا کہ اپنے والدین اور خاندان کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کا منتظر ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ فتح حاصل کی۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں