مینزبگ بیش لیگ کا 13 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری

بدھ 10 جنوری 2024 22:58

ہوبارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2024ء) کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا 13 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں آج جمعرات کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا اور وہ لیگ کا 33 واں میچ ہوگا جس میں ہوبارٹ ہریکنز اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیمیں بیلریو اوول، ہوبارٹ میں آمنے سامنے ہوں گی ۔

ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیم کو نیتھن ایلس لیڈ کر رہے ہیں جبکہ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم کو میتھیو شارٹ لیڈ کر رہے ہیں۔ مینز بگ بیش لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔ پرتھ سکارچرز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہوں گی جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز،دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 44میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 24 جنوری 2024 کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں