جتنا کاٹیں گے،ماریں گے اتناآگے بڑھیں گے،آصف زرداری

تاریخ گواہ ہے کام کرنے والوں کیساتھ اسٹیبلشمنٹ نے اچھا نہیں کیا،جب ضمانت لی توپاسپورٹ بھی جمع کروادیاتھا،میں نے کہاں جانا ہے،گڑھی خدابخش میں دفن ہونا ہے،آپ نے بینڈ بجانا ہے توبجاؤ، اس سے میراووٹرزمتاثر نہیں ہوگا۔کشمور میں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 29 دسمبر 2018 16:02

جتنا کاٹیں گے،ماریں گے اتناآگے بڑھیں گے،آصف زرداری
کشمور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 دسمبر2018ء) سابق صدرمملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ جتنا کاٹیں گے،ماریں گے اتناآگے بڑھیں گے،کام کرنے والوں کیساتھ اسٹیبلشمنٹ نے اچھا نہیں کیا،میں ان کو5سال حکومت کرکے دکھائی،جب ضمانت لی توپاسپورٹ بھی جمع کروادیاتھا،میں نے کہاں جانا ہے،گڑھی خدابخش میں دفن ہونا ہے،آپ نے بینڈ بجانا ہے توبجاؤ، اس سے میراووٹرزمتاثر نہیں ہوگا۔

انہوں نے آج کشمور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جس نے بھی ملک وقوم کیلئے کام کیا۔ اسٹیبلشمنٹ نے اس کے ساتھ اچھا نہیں کیا۔اس سے ہم ڈرتے نہیں، ہمیں فرق نہیں پڑتا۔یہ گونگے بہرے ہیں یہ نہیں سمجھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بی بی شہید کی حکومت انہوں نے دوبار گرائی ہے۔ بی بی شہیدنے عوام کیلئے کام کیا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن یہ میری حکومت نہیں گراسکے،میں نے پانچ سال حکومت چلا کردکھائی۔

ہم کویہ جتنا کاٹیں گے ماریں گے،ہم اتنا آگے بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ سے پنجاب ، سندھ ، کے پی اور بلوچستان سارے صوبوں کو فائدہ ہوا ہے۔ یہ کام ہم نے مفاہمت سے کیا ۔ہم نے پانچ پل بنائے ہیں اب چھٹا پل بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھٹو اور بی بی اگر کشمیر کام نہ کرتے توہمارا حال بھی کشمیر جیسا ہوتا۔ جب ضمانت لی توپاسپورٹ بھی جمع کروادیاتھا،میں نے کہاں جانا ہے،گڑھی خدابخش میں دفن ہونا ہے۔

آپ نے بینڈ بجانا ہے توبجاؤ، اس سے میراووٹرزمتاثر نہیں ہوگا۔یہ چالیس آگے کا نہیں سوچ سکتے۔یہ اداروں کوتباہ کررہے ہیں ان کے پاس عقل نہیں ہے تومیں کیا کروں، میری بات کوئی سننے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کہتے ہیں پیٹرول پمپ لگے گا تو وہ بھی ہمارا ہوگا۔ میرا اس میں شیئر نہیں۔ یہ میرا دھندا نہیں آپ کا ہے۔ ہم دھرتی اورعوام کی خاطر لڑ رہے ہیں۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں