صارفین کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ایس ڈی او فہیم بالکانی اور پی ٹی ائی رہنما کی کندھ کوٹ میں کھلی کچہری

Imran Malik عمران ملک ہفتہ 4 ستمبر 2021 11:50

صارفین کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ایس ڈی او فہیم بالکانی اور پی ٹی ائی رہنما کی کندھ کوٹ میں کھلی کچہری
کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف منارٹی ونگ سندھ کے صدر راجیش کمار کی سیپکو چیف سے ملاقات کے بعد  سیپکو چیف کی ہدایت پر کندھ کوٹ واپڈا آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان تحریک انصاف مینارٹی ونگ سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن  کے نائب صدر دلیپ کمار جیوانی نے بھی شرکت کی اس موقع پر صارفین کی کی شکایت کے حل کےلئے حوالے سے خصوصی خدمات کیے گئے ، اور صارفین کی جائز شکایات کو فوری طور پر حل کیا گیا۔

(جاری ہے)

  اس موقع پر دلیپ کمار نے  ایس ڈی او سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔ بجلی کی فراہمی  وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم  کچھ واقعات میں میں مقامی اہلکاروں کی لاپرواہی کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی اس حوالے سے واضح ہدایات ہیں کہ سرکاری اہلکاروں کو اپنے فرائض ذمہ داری سے انجام دینا ہے۔
  اس موقع پر ایس ڈی او کندھ کوٹ فہیم بالکانی نے صارفین کو  یقین دہانی کروائی صارفین کو تنگ کرنے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ انھون نے صارفین سے کہا کہ بجلی کء بقایا جات بروقت ادا کریں اور کسی بھی بجلی چوری نہ کریں یہ قومی جرم ہے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں