کچے کے ڈاکوؤں کی شادی میں بلائی گئی رقاصاؤں کوبازیاب کرا لیاگیا

کارروائی کے دوران 12 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے،پولیس حکام

پیر 10 جولائی 2023 16:50

․کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2023ء) کچے کے ڈاکوؤں کی شادی میں بلائی گئی رقاصائیں قید کر لی گئیں، جنھیں پولیس نے ڈیڑھ ماہ بعد بازیاب کرا لیا۔تفصیلات کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں نے شادی کے لیے کراچی سے رقاصائیں بلائیں اور قید کر لیا، 3 رقاصائیں ڈیڑھ ماہ تک ڈاکوؤں کی قید میں تھیں، کرمپور تیغانی میں پولیس نے آپریشن کر کے مغوی رقاصائیں بازیاب کرا لیں۔

(جاری ہے)

بازیاب خواتین نے انکشاف کی کہ شادی کی تقریب ڈاکوؤں کی اپنی تھی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 12 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق کراچی سے رقاصاں کو کچے کے ایک گاؤں میں شادی کی تقریب کے لیے ڈیرھ ماہ قبل بلایا گیا تھا، ڈاکوں نے تینوں رقاصاں کو ڈیڑھ ماہ سے اغوا کر کے قید کر لیا تھا۔ڈاکوں کے خلاف آپریشن میں ایک مکان سے رقاصاؤں کو بازیاب کیا گیا، بازیاب رقاصاؤں میں عارفہ، مسکان اور عنبرین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں