بالائی سندھ میں مندروں کی حفاظت کیلئے ہندو پولیس اہلکار تعینات

پیر 17 جولائی 2023 21:55

․ کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2023ء) بالائی سندھ میں مندروں کی حفاظت کیلئے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔کشمور، کندھ کوٹ، شکارپور، گھوٹکی میں مندروں کی حفاظت کے لیے 300 ہندو پولیس اہلکاروں کو بھیجا گیا ۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس نے مندروں کی حفاظت کیلئے ہندو پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی ہدایت کی تھی۔

سندھ پولیس کے مطابق مندروں کی حفاظت کیلئے تعینات کیے گئے، ہندو پولیس اہلکاروں کا تعلق تھرپارکر، مٹھی، میرپور خاص اور ٹنڈوالہیار کے اضلاع سے ہے۔ چند روز پہلے خیرپور کی سیما حیدر کی بھارت جا کر شادی کرنے کے بعد ڈاکوں نے مندروں پر حملے کی دھمکی دی تھی، جس کے پیش نظر آئی جی سندھ کی جانب سے یہ اقدام کیا گیا ہے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں