کرونا کے فرنٹ لائن سپاہی کا کردار ادا کرنے والے پیرامیڈیکس کی تذلیل کی جارہی ہے‘امجد علی رضاسندھو

بدھ 17 فروری 2021 14:19

للیانی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2021ء) امجد رضا سندھو مرکزی صدر اے پی پی اے کی کال پر پنجاب کے 36اضلاع اور آل سندھ ڈسپنسر ایسوسی ایشن جن کے مرکزی صدر ساون بلوچ اور مرکزی جنرل سیکرٹری خالد حسین جٹ نے سندھ کے 29اضلاع میں پیرا میڈیکس ڈے بھرپور طریقے سے منایا اور اپنے مسائل کو اجاگر کیا۔ کونسل کا قیام احتجاج کا مین ایجنڈا رہا۔

امجد رضا سندھو نے پورے پنجاب اور سندھ کا مشکور ہوں جنہوں نے اے پی پی اے کی کال پر متحد ہو کر لبیک کہا۔ آج صواآصل پریس کلب لاہور کے سامنے عالمی پیرامیڈیکس ڈے آل پنجاب پیرا میڈیکس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی صوبائی صدر امجد علی رضا سندھو ، مرکزی صوبائی چیئرمین ارشاد انصاری، مرکزی صوبائی جنرل سیکرٹری عصمت امین شاد کی زیر قیادت بھرپور طریقے سے منایا گیا، جس میں کیک کاٹے گئے اور پیرامیڈیکس کے حقوق کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

عالمی پیرا میڈیکس ڈے میں سینکڑوں پیرامیڈیکس نے بھرپور شرکت کی اور اے پی پی اے کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے شانہ بشانہ چلنے کا فیصلہ کیاگیا۔ اس موقع پر اے پی پی اے کے مرکزی صدر امجد علی رضا سندھو نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ دنیا بھر میں پیرا میڈیکس کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مگر ملک پاکستان میں کرونا کے فرنٹ لائن سپاہی کا کردار ادا کرنے والے پیرامیڈیکس کی تذلیل کی جارہی ہے، ان پر عطائیت کا لیبل لگا یا، ان کا معاشی قتل کرنا انکے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔

حکومت کے اداروں سے تربیت یافتہ افراد کو عطائی قرار دینا سرا سر ظلم اور ذیادتی ہے۔ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کا قیام پیرامیڈیکس کا قانونی حق ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیرامیڈیکس کونسل کے پائپ لائن منصوبے کو حتمی شکل دی جائے۔ اگر حکومت نے پیرامیڈیکس کونسل بنانے میں مزید تاخیر کی تو اگلے ماہ مارچ میں پورے پاکستان کے پیرامیڈیکس کیطرف سے ڈی چوک اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور اپنے جائز مطالبات کے حصول تک دھرنا جاری رہے گا۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں